Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کرشمہ کپور کو بلیک ساڑی میں دیکھ کر فدا ہوئیں کرینہ کپور خان

کرشمہ کپور (Karishma Kapoor Saree Photos) نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ یہ تصاویر انہوں نے ‘فیس آف آئیکانک بالی ووڈ ہٹس ایوارڈ‘ سے سرفراز ہونے کے بعد شیئر کیں۔ کرشمہ کپور کو ان تصاویر میں نیٹ والی ساڑی میں دیکھا جاسکتا ہے۔ کرشمہ کپور کی ان تصاویر پر ان کی چھوٹی بہن کرینہ کپور خان(Kareena Kapoor Khan) نے کمنٹ کیا ہے۔

کرشمہ کپور نے کچھ دیر پہلے انسٹا گرام پر اپنی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ یہ تصاویر ریڈیو مرچی ایوارڈ سیریمنی کے دوران کیا ہے۔ کرشمہ کو ‘فیس آف آئیکونک بالی ووڈ ہٹس ایوارڈ‘ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس ایوارڈ کے اپنے مداح کا شکریہ سوشل میڈیا کے ذریعہ بتایا۔ ان کی اس پوسٹ پر انڈسٹری سے جڑے ان کے دوستوں اور مداحوں نے کمنٹ کیا ہے، لیکن کرینہ کپور کے کمنٹ نے سب کی توجہ کھینچی ہے۔

کرشمہ کپور نے انسٹا گرام پر جو تصاویر شیئر کی ہیں، اس میں انہیں بلیک کلر (سیاہ رنگ) کی نیٹ والی ساڑی میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ اس میں اپنی دلکش ادائیں دکھا رہی ہیں۔

کرشمہ کپور نے مزید لکھا، ‘سبھی پیار کے لئے آڈینس کا شکر گزار ہوں اور میرے سبھی امیجنگ کلیگس کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے اس میں تعاون دیا ہے‘۔

کرشمہ کپور کے اس پوسٹ پر ان کی چھوٹی بہن کرینہ کپور خان نے ایسا کمنٹ کیا، جو لوگوں کا دھیان اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.