Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کرینہ کپور اور ریا کپور کے درمیان ہوتی ہے ایسی باتیں، پڑھ کر رہ جائیں گے حیران

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) اور ریا کپور (Rhea Kapoor) کی ایک دوسرے کے ساتھ اچھی بانڈنگ ہے ۔ دونوں کھانے پینے کی شوقین ہیں، اسی لئے کئی مرتبہ ایک دوسرے کے ساتھ پارٹی کرتی بھی نظر آجاتی ہیں ۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) اور ریا کپور (Rhea Kapoor) کی ایک دوسرے کے ساتھ اچھی بانڈنگ ہے ۔ دونوں کھانے پینے کی شوقین ہیں، اسی لئے کئی مرتبہ ایک دوسرے کے ساتھ پارٹی کرتی بھی نظر آجاتی ہیں ۔ انل کپور (Anil Kapoor) کی لاڈلی بیٹی ریا اس وقت کووڈ 19  (Covid-19) سے متاثر ہیں اور کوارنٹائن میں وقت گزار رہی ہیں ۔ ایسے میں انہوں نے بے بو کیلئے ایک خاص تحفہ بھیجا ہے ، لیکن اس سے پہلے دونوں کے درمیان وہاٹس ایپ پر گفتگو ہوئی تھی ، جس کو کرینہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ۔

کرینہ کپور خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ریا کپور کے ساتھ اپنی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے ۔ اس کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے کیپشن میں لکھا : مجھے یہ بات چیت پسند ہے ۔ اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریا نے بات شروع کی اور لکھا : میں آپ کو ہاٹ چاکلیٹ کریم کے ساتھ بھیجوں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے کرینہ لکھتی ہیں : نہیں ، نہیں ، مجھے یہ پسند نہیں ہے۔ اس کے بعد ریا نے انہیں مزید آپشن دیتے ہوئے پوچھا: ہاٹ فج ساس اور ونیلا آئس کریم؟ پھر کرینہ مان جاتی ہیں اور لکھتی ہیں ہاں یہ تو اچھا ہے۔ پھر ریا نے لکھا : ٹھیک ہے میں بسکٹ اور ہاٹ فج بھیجتی ہوں ، ونیلا آئس کریم کا آرڈر کرو ۔

بتادیں کہ گزشتہ دنوں دسمبر میں جب کرینہ کپور کووڈ-19 سے متاثر ہوئی تھیں تو ریا اور ان کی والدہ سنیتا کپور نے بے بو کو چاکلیٹ بھیجی تھی ۔ کرینہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس کا ویڈیو شیئر کرکے خوشی کا اظہار کیا تھا ۔ کرینہ کی رپورٹ نگیٹو آئی تو ریا پازیٹیو آگئیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.