Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کرینہ کپور نے کیا انکشاف، مجھےکووڈ 19 ہونے کے بعد یہ کام کرتے تھے سیف علی خان

کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد آئیسولیشن میں تھیں۔ اداکارہ کیلئے اپنے کنبہ اور دوستوں سے دور رہنا کافی مشکل تھا ۔ اب اداکارہ کی کووڈ 19 (Kareena Kapoor Khan Covid 19) ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے ، جس کی اطلاع انہوں نے فینس کو ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ دی ہے ۔

کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد آئیسولیشن میں تھیں۔ اداکارہ کیلئے اپنے کنبہ اور دوستوں سے دور رہنا کافی مشکل تھا ۔ اب اداکارہ کی کووڈ 19 (Kareena Kapoor Khan Covid 19) ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے ، جس کی اطلاع انہوں نے فینس کو ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ دی ہے ۔ انہوں اپنے کنبہ اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔

آئیسولیشن کے دوران کرینہ کپور کو خاص طور پر اپنے شوہر سیف علی خان کی کمی محسوس ہوئی ، جو اداکارہ کے کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد ہوٹل کے کمرے میں رہ رہے تھے۔ کرینہ کپور لکھتی ہیں کہ میرے کووڈ-19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ شکریہ پیاری بہن جو اس برے خواب میں ہمارا سہارا بنیں ۔ میری سب سے اچھی دوست امریتا ہم نے کردکھایا ۔

کرینہ کپور مزید کہتی ہیں کہ میرے لئے دعا کرنے والے پیارے دوستوں اور کنبہ سمیت سبھی کا شکریہ ۔ اداکارہ فینس ، ڈاکٹر اور بی ایم سی کا بھی شکریہ ادا کر رہی ہیں ۔ سیف علی خان کا تذکرہ کرتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ آخر میں میرے پیارے شوہر کا شکریہ، جو کنبہ سے دور ہوٹل کے کمرے میں اتنے دنوں تک صبر کے ساتھ رہے ۔ سب کو کرسمس مبارک ہو ۔ محفوظ رہیں! اپنے بچوں کو ایسے کس کرنا ہے ، جیسے پہلے کبھی نہ کیا ہوا ۔

بتادیں کہ کرینہ نے اس ماہ کے شروع میں ایک پارٹی میں شرکت کی تھی ، جس کے بعد ان کی کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی ۔ اس کے بعد ان کے گھر کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا تھا ۔ اداکارہ کی قریبی دوست امریتا اروڑا بھی اسی دن کووڈ-19 سے متاثر پائی گئی تھیں ۔ مہیپ کپور کے فوراً بعد سیما خان اور شنایا کپور کی ٹیسٹ رپورٹس بھی مثبت آئی تھیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.