کرینہ کپور عامر خان بن گیئں
مشہور بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور بھارتی فلم انڈسٹری کی نئی عامر خان بننے لگیں ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب کرینہ کپور بھی عامر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سال میں صرف ایک ہی فلم کریں گی۔
کرینہ کپور اپنے کام کے معاملے میں خاصی محتاط ہوگئی ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ کام سے ذیدہ اپنے بیٹے پر توجہ دینے کو اہم سمجھتی ہیں۔ اس لئے آئندہ آنے والی فلموں کی پیشکش قبول کرنے سے پہلے وہ اس بات کی تسلی ضرور کریں گی کہ کہانی اور فلم اتنی خاص ہے کہ وہ اپنا وقت اسے دے سکیں۔ کم فلمیں کر کے وہ ذیادہ سے ذیادہ وقت اپنے بیٹے تیمور کو دینا چاہتی ہیں۔
فی الحال کرینہ اپنی نئی آنے والی فلم ‘ویرے دی ویڈنگ’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں کرینہ کپور اور سونم کپور مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوںگی۔