تیجسوی پرکاش (Tejasswi Prakash) نے بگ باس 15 (Bigg Boss 15) کا خطاب اپنے نام کیا تو وہیں پرتیک سہجپال فرسٹ رنر اپ اور کرن کندرا (Karan Kundrra) سکینڈ رنراپ رہے ۔ شو کے ختم ہونے پر اب کرن کندرا اور تیجسوی پرکاش کے کنبہ نے اداکارہ کیلئے ایک سرپرائز پارٹی کی ، جو بگ باس 15 میں ان کی جیت کی خوشی میں تھی ۔
تیجسوی پرکاش بگ باس 15 کی فاتح بن چکی ہیں ۔ بگ باس کے میزبان سلمان خان نے اتوار کو سیزن کے فاتح کا اعلان کیا ۔ تیجسوی پرکاش نے بگ باس 15 کا خطاب اپنے نام کیا تو وہیں پرتیک سہجپال فرسٹ رنر اپ اور کرن کندرا سکینڈ رنراپ رہے ۔ شو کے ختم ہونے پر اب کرن کندرا اور تیجسوی پرکاش کے کنبہ نے اداکارہ کیلئے ایک سرپرائز پارٹی کی ، جو بگ باس 15 میں ان کی جیت کی خوشی میں تھی ۔ تیجسوی بگ باس 15 کی ٹرافی اور 40 لاکھ روپے کی انعامی رقم لے کر اپنے گھر لوٹیں ۔
کرن کندرا اور تیجسوی نے گھر میں ہوئی اس پارٹی کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں ، جس میں تیجسوی گولڈن اور ہرے رنگ کے غبارے کے ساتھ پوز دیتی دیکھی جاسکتی ہیں ۔
تیجسوی اور کرن نے گھر کے اندر اپنی کھٹی میٹھی کیمسٹری کیلئے لوگوں کا دھیان اپنی جانب کھینچا ۔