بگ باس (Bigg Boss 15) کے گھر کے اندر دیر رات کرن کندرا (Karan Kundraa) اور تیجسوی پرکاش(Tejasswi Prakash) ایک ہی بستر میں نظر آرہے ہیں۔ اس دوران کرن تیجسوی کے چہرے کے قریب آتے ہیں اور کیمرہ زوم کرکے پورے بیڈ کو دکھاتا ہے جس میں صرف کمبل ہی نظر آتا ہے ۔ اسی دوران تیجسوی کی آواز آتی ہے ‘سوچنا بھی مت ، سوچنا بھی مت’۔
بگ باس 15 (Bigg Boss 15) میں ان دنوں گھر کے اندر کے رشتے قدرے پیچیدہ ہیں ۔ ٹی وی کے اس مشہور شو کے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے کنٹیسٹنٹ کرن کندرا (Karan Kundraa) اور تیجسوی پرکاش (Tejasswi Prakash) کے درمیان بھی دوریاں نظر آنے لگی ہیں ۔ کئی معاملات پر دونوں ایک دوسرے سے جھگڑتے نظر آتے ہیں لیکن ان کے درمیان کی کیمسٹری ابھی ختم نہیں ہوئی ۔ جمعہ کے ایپی سوڈ میں کرن نے تیجسوی کو کس کرنے کی کوشش کی لیکن تیجسوی نے منع کر دیا۔
گھر کے اندر دیر رات کرن کندرا اور تیجسوی پرکاش ایک ہی بستر میں نظر آرہے ہیں۔ اس دوران کرن تیجسوی کے چہرے کے قریب آتے ہیں اور کیمرہ زوم کرکے پورے بیڈ کو دکھاتا ہے جس میں صرف کمبل ہی نظر آتا ہے ۔ اسی دوران تیجسوی کی آواز آتی ہے ‘سوچنا بھی مت ، سوچنا بھی مت’۔ اس کے بعد راکھی ساونت (Rakhi Sawant) بستر کے قریب پہنچ جاتی ہیں یہ دیکھنے کیلئے کہ کیا ہو رہا ہے ۔ جب کرن کی نظر ان پر پڑتی ہے تو وہ ڈر سے چینخ پڑتے ہیں اور پھر ہنسنے لگتے ہیں۔