کرن جوہر کی برتھ ڈے پارٹی میں لگا بالی ووڈ ستاروں کا مجمع
دھرما پروڈکشن کے سی ای او اپرو مہتا، ٹائیگر شراف، منیش ملہوترا سمیت کئی ستارے کرن جوہر کی برتھ ڈے پارٹی میں شامل ہوئے ۔ بتادیں کہ آج صبح سے ہی کرن جوہر کے فینس کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی سبھی بڑے اداکار انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دے رہے ہیں ۔.
مشہور فلم ساز اور ڈائریکٹر کرن جوہر آج اپنا پچاسواں یوم پیدائش دھوم دھام سے منا رہے ہیں ۔ ممبئی کے اندھیری میں واقع یش راج فلمز میں کرن جوہر کا یوم پیدائش منایا جارہا ہے ۔ دھرما پروڈکشن کے سی ای او اپرو مہتا، ٹائیگر شراف، منیش ملہوترا سمیت کئی ستارے کرن جوہر کی برتھ ڈے پارٹی میں شامل ہوئے ۔
دھرما پروڈکشن کے سی ای او اپرو مہتا کے ساتھ کرن جوہر۔
بلیک سوٹ میں نظر آئے ٹائیگر شراف ۔
بلیک کلر کے آوٹ میں منیش پال بھی پہنچے ۔
برتھ ڈے پارٹی میں منیش ملہوترا بھی کچھ اس انداز میں نظر آئے ۔
بتادیں کہ کرن جوہر نے آج اپنے یوم پیدائش پر ایک پوسٹ کے ذریعہ اپنے فینس کو سرپرائز دیا ہے ۔