کرن جوہر کی برتھ ڈے پارٹی میں انوشکا شرما اوتار، دیکھ شوہر وراٹ کوہلی نے کہہ ڈالا کچھ ایسا
پارٹی میں جانے سے پہلے انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ ترین تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا ‘سونے سے 2 گھنٹے پہلے لیکن ٹھیک لگ رہی ہوں’۔ وراٹ کوہلی انوشکا شرما کی تصویر دیکھ کر کافی خوش نظر آئے اور کمینٹس میں ‘واہ’ لکھ ڈالا۔
انوشکا شرما (Anushka Sharma) بالی ووڈ کی کسی پارٹی یا تقریب میں بہت کم ہی شرکت کرتی ہیں۔ اداکارہ یا تو اپنی بیٹی وامیکا کے ساتھ وقت گزارتی نظر آتی ہیں یا پھر کرکٹر شوہر وراٹ کوہلی کے ساتھ اپنے ٹور پر نظر آتی ہیں۔ لیکن انوشکا نے کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور اپنے گلیمرس انداز کی خوب تعریفیں بٹوریں۔
انوشکا شرما سیاہ لباس میں خوبصورت لگ رہی تھیں۔ نہ صرف وراٹ کوہلی بلکہ کئی مشہور شخصیات نے انوشکا کے گلیمرس اوتار کی تعریف کی۔
انوشکا شرما کا انداز دیکھ کر کرن کی پارٹی میں پہنچنے والے تمام ستارے دنگ رہ گئے۔ انوشکا نے انسٹاگرام پر اپنی گلیمرس تصاویر شیئر کیں تو مداحوں سمیت بالی ووڈ کے دوست سوشل میڈیا پر بھی ان کی تعریف کر رہے ہیں۔