Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کرن جوہر نے سنجے دت کو مادھوری کے ساتھ کام کرنے پر کیسے آمادہ کیا

اس سوال سے متعلق بہت سی افوہیں گردش کرتی رہیں۔ کردار اب مادھوری دکشت کو دیئے جانے کی باتیں ہورہی تھیں جو کسی زمانے میں سری دیوی کی بولی وڈ حریف ہوا کرتی تھیں۔ لیکن اس فیصلے میں ایک مشکل یہ پیش آرہی تھی کہ کیا سنجے دت اور مادھوری ایک ساتھ کام کرنے پر رضا مند ہونگے؟

سنجے دت اور مادھوری کا مشترکہ ماضی خاصہ تلخ گزرا ہے۔ ایک زمانے میں دونوں ایک ساتھ ہوا کرتے تھے۔ لیکن 1983 میں انہیں تلخ انداز میں علیحدہ ہونا پڑا جب دہشت گردی کے الزام میں سنجے دت کو جیل ہوئی۔

ابتدائی طور پر سنجے نے مادھوری کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ لیکن مادھوری پہلے بھی بہت بار یہ بیان دے چکی ہیں کہ انہیں بولی وڈ میں کسی کے ساتھ بھی کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ البتہ سنجے دت کو کرن جوہر نے یہ کہہ کر منایا کہ مادھوری اور وہ دونوں اب ایک کامیاب شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔ اس لئے ماضی میں جو کچھ بھی ہوا، اسے بھول جانا بہتر ہے۔ اس بات پر سنجے دت مادھوری کے ساتھ کام کرنے پر رضا مند ہوگئے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فلم میں ان دونوں کے سین انتہائی محتاط انداز میں شوٹ کئے جائیں گے کہ دونوں میں سے کوئی بھی غیر آرام دہ محسوس نہ کرے۔

مادھوری اور سنجے دت کے پرستار ایک بار پھر سکرین پر ان کو ایک ساتھ دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.