کپڑے چھوڑ کر اب اداکارہ عرفی جاوید نے جسم پر لپیٹی ایسی چیز، دیکھ کر فینس کا چکرا گیا سر
بگ باس او ٹی ٹی کی کنٹیسٹنٹ رہ چکیں اداکارہ عرفی جاوید ان دنوں ریئلٹی شو اسپلٹس ولا میں نظر آرہی ہیں ۔ شو میں عرفی لگاتار اپنے دھماکہ دار اور عجیب و غریب انداز کی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں ۔
بگ باس او ٹی ٹی کی کنٹیسٹنٹ رہ چکیں اداکارہ عرفی جاوید ان دنوں ریئلٹی شو اسپلٹس ولا میں نظر آرہی ہیں ۔ شو میں عرفی لگاتار اپنے دھماکہ دار اور عجیب و غریب انداز کی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں ۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ عرفی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ اکثر اپنے ڈریسنگ سینس سے تہلکہ مچاتی رہتی ہیں ۔ عرفی نے اب ایسا کچھ کیا ہے، جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں ۔ ان کا نیا لک سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔
عرفی جاوید نے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنا ایک تازہ ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں اپنے لک کو لے کر ایک مرتبہ پھر موضوع بحث بن گئی ہیں اور ساتھ ہی انہیں جم کر ٹرول بھی کیا جارہا ہے ۔
عرفی جاوید نے اس مرتبہ سائیکل کی چین کو اپنی ڈریس بنائی ہے ۔ عرفی کا یہ لک دیکھ کر لوگوں کا سر چکرا گیا ہے ۔