Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کپل شرما شو کیلئے بڑا دھچکا

بھارت میں کپل شرما کے مقابلے میں ایک اور شو جلد لانچ ہونےجارہا ہے۔ بھارت میں اس وقت آئی پی ایل کا سیزن شروع ہونے جارہا ہے۔

ایسے ہی موقعے پر ایک اور نیا شو بھارت میں کپل شرما کے مقابلے میں لانچ ہونے جارہا ہے جس میں شائقین کے پسندیدہ اداکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، ان فنکاروں میں سنیل گروور اور بگ باس میں فتح حاصل کرنے والی شلپا شیندے شامل ہیں۔

یہ شو ابتداء میں آئی پی ایل کے نئے سیزن پر مرکوز ہوگا۔ تاہم اس شو کی بہت سی خاص باتوں میں سے کچھ یہ ہیں کہ اس کا گہرہ تعلق کپل شرما کے شو سے بھی ہے۔ اس شو میں اداکار سوگندھا مشرا بھی کردار نبھارہی ہیں ، یہ کپل شرما کے شو میں بھی اہم کردار نبھارہی تھیں۔ اسہی طرح کپل شرما شو کا ایک اور مرکزی کردار ، کریٹیو ڈائریکٹر پریتی سیموز بھی اس کا حصہ ہیں۔

اس شو کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں شلپا شندے بھی مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔ اور انہوں نے شو کے اداکاروں اور اسکے سیٹ کی بعض تصاویر بھی اپنے مداحوں سے شیئر کی ہیں۔

اب کپل شرما شو کے بعد سنیل گروور کی باری ہے تو کیا آپ سنیل کے اس شو کو دیکھنا چاہیں گے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.