Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کپل شرما پر قسمت کی دیوی پھر سے مہربان

بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما کے حالیہ شو ”فیملی ٹائم ود کپل“ کی ناکامی کے بعد قسمت کی دیوی ایک بار پھر سے کامیڈین پر مہربان ہوگئی ہے۔

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے پہلے مزاحیہ شو ”کامیڈی نائٹ ود کپل شرما“ میں جہاں انہیں کئی کامیابیاں ملیں وہیں انکی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے اور انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، ساتھی فنکار سنیل گروور (ڈاکٹر گلاٹی) سے لڑائی، سابقہ گرل فرینڈ اور صحافی کی جانب سے متعدد الزامات کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ میں رہے۔

ذہنی دباؤ کے باعث کپل شرما کی صحت خراب رہنے لگی اور ان کے رویے میں بھی تبدیلی آنے لگی جس کی وجہ سے ٹی انتظامیہ نے کئی بار میزبان کو وارننگ بھی دی لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے اور ان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے متعدد سپر اسٹار کو ان کے کامیڈی پروگرام کے سیٹ پر طویل انتظار کرنا پڑتا تھا اور پروگرام کی ریکارڈنگ کو کئی بار منسوخ کرنا پڑا اس وجہ سے نہ صرف شو کی انتظامیہ بلکہ ٹی وی چینل کو بھی شرمندگی کا سامنا ہوا اور بلآخر شو”فیملی ٹائم ود کپل “کو بند ہی کرنا پڑا۔

کپل شرما کے ستارے گردش میں رہنے کے بعد اب ان پر پھر سے قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ہے اور ان کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ وہ بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کے ساتھ فلم ’’شیر خان‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے بھائی اور بالی ووڈ فلم ساز سہیل خان جو کہ ایک مزاحیہ شو ’’کامیڈی سرکس‘‘ میں جج کے فرائض انجام دیتے تھے، اس دوران انہوں نے کپل شرما سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق فلم ’شیر خان‘ سے متعلق خبریں سامنے آرہی تھیں کہ یہ منسوخ کردی گئی ہے تاہم کچھ روز قبل سلمان خان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فلم منسوخ نہیں کی گئی ہے بلکہ وہ جلد ہی اس کے آغاز کے لیے کوئی منصوبہ بندی کریں گے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.