تیرتھانند راو (Teerthanand Rao Sucide Attempt) کورونا وائرس وبا کی وجہ سے کام کی کمی سے پیدا ہوئی مالی تنگی سے پریشان تھے ۔ انہوں نے دی کپل شرما شو ، کرائم پیٹرول اور سی آئی ڈی سمیت کئی ٹی وی شوز میں کام کیا ہے
ملک میں گزشتہ دو سالوں سے کورونا وائرس قہر برپا کررہا ہے ۔ کورونا وائرس (Covido 19 Pandemic) سے بچاو اور تحفظ کیلئے ملک میں لاک ڈاون لگایا گیا اور ایک مرتبہ پھر سے ملک میں ایسے حالت بنتے جارہے ہیں ۔ کئی لوگوں کے روزگار ختم ہورہے ہیں ۔ ایسے میں عام آمی سے لے کر بالی ووڈ اور ٹی وی ایکٹرس بھی متاثر ہورہے ہیں اور غلط قدم اٹھا رہے ہیں ۔ سال 2020 میں کئی ٹی وی سلیبریٹیز نے خودکشی کی ۔ اب خبر ہے کہ دی کپل شرما شو سمیت کئی ٹی وی شوز میں کام کرچکے کامیڈین تیرتھانند راو نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے ۔
تیرتھانند راو (Teerthanand Rao Sucide Attempt) کورونا وائرس وبا کی وجہ سے کام کی کمی سے پیدا ہوئی مالی تنگی سے پریشان تھے ۔ انہوں نے دی کپل شرما شو ، کرائم پیٹرول اور سی آئی ڈی سمیت کئی ٹی وی شوز میں کام کیا ہے ۔ انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ، لیکن ان کے پڑوسیوں نے انہیں بچالیا ۔ یہ واقعہ 27 دسمبر کا ہے ۔ تیرتھا نند فیس بک پر لائیو ہوئے اور انہوں نےاپنے اسسٹنٹ کو بھی فون کرکے بتایا کہ وہ کئی وجوہات سے خودکشی کرنے کا قدم اٹھا رہے ہیں ۔