Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کاجول شاپنگ مال میں چلتے چلتے اچانک گر پڑیں، ویڈیو وائرل

بولی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول شاپنگ مال میں چلتے چلتے اچانک گر پڑیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بولی وڈ شخصیات جہاں کہیں بھی جاتے ہیں کیمرے ان کا پیچھا کرتے دکھائی دیتے ہیں، ان کیمروں کے ذریعے ایک ایک لمحے کو کیپچر کرلیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان شخصیات کو اپنے قدم بھی پھونک پھونک کر رکھنے پڑتے ہیں۔

آپ نے اکثر اداکاراؤں اور ماڈلز کی ریمپ پر واک کرتے ہوئے گرتے دیکھا ہوگا، ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوجاتی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین انہیں دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

کاجول سے قبل بھی کئی بولی وڈ شخصیات پیر پھسلنے یا اونچی ہیل کی وجہ سے پھسل کر گر چکی ہیں۔ ان میں اداکارہ کشمیرا شاہ، سلمان خان کی بہن ارپیتا اور بھی دیگر کئی اداکارائیں شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کاجول کسی ایونٹ میں شرکت کے لئے شاپنگ مال میں موجود ہیں۔ کاجول کافی پرسکون انداز میں چل رہی تھیں لیکن اچانک ان کا پیر پھسل گیا۔ اس دوران انہوں نے سنبھلنے کی کوشش بھی کی تاہم ناکام رہیں اور زمین پر گر پڑیں۔

کیمروں اور سوشل میڈیا کے اس جدید دور میں اداکاروں کو بے حد محتاط رہنا پڑتا ہے کیونکہ اس طرح کے حادثات کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا جاتا ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.