کاجول نے ساڑی میں فلانٹ کیا دیسی انداز، ’لال باغچا راجا‘ کے درشن سے پہلے دکھایا اپنا مستی والا انداز
کاجول نے ایک دن پہلے ’لال باغچا راجا‘ کے درشن کئے۔ درشن سے پہلے سے انہوں نے اپنی کئی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں انہوں نے اپنا شرارتی انداز فلانٹ کیا۔ انہوں نے پیلی ساڑی میں اپنا ایتھنک لُک دکھایا۔
کاجول بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت اداکارہ میں سے ایک ہیں۔ ان کا خوش مزاج انداز اور شرارتی پرسنالٹی مداحوں کا دل جیت لیتی ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایسے ہی چلبلے انداز والی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں ان کا خوبصورت ساڑی لُک بھی نظر آرہا ہے۔
کاجول کو ان تصاویر میں پیلی ساڑی میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ ان تصاویر میں الگ الگ پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
کاجول نے درشن کرنے جانے سے پہلے ان تصاویر کو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا تھا اور فینس کو جانکاری دی کہ وہ ’لال باغچا راجا‘ کے درشن کے لئے جارہی ہیں۔