کاجل کی بیٹی کا دکھا غضب کا ٹرانسفارمیشن، بلیک باڈی کان ڈریس میں تصویروائرل
اداکارہ کاجل کی بیٹی نیاسا دیوگن (Kajol daughter Nysa Devgn) کی بلیک باڈی کان ڈریس میں ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے ۔ تصویر میں اسٹار کڈ اپنا ٹونڈ فیگر فلانٹ کررہی ہیں ۔ 19 سال کی نیاسا میں غضب کا ٹرانسفارمیشن دیکھ کر سبھی حیران ہیں ۔ بتادیں کہ نیاسا دیوگن بیرون ملک پڑھائی کررہی ہیں ۔ ان کے اسٹائل اور لک نے نیٹیزنس کو دیوانہ بنادیا ہے ۔ اسٹار کڈ کی تصاویر (Nysa Devgn Photos) دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ بھی اپنے والدین کی طرح کیمرہ فرینڈلی ہیں ۔
کاجل ور اجے دیوگن کی لاڈلی بیٹی نیاسا دیوگن اپنے فیشن سینس اور گلیمرس لائف اسٹائل کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ انسٹاگرام پر ان کے نام سے کئی فین پیج ایکٹیو ہیں ، جو ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ اب وہ ایک بلیک کلر کے آوٹ فٹ میں نظر آئی ہیں ، جس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔
نیاسا دیوگن بیرون ملک پڑھائی کررہی ہیں ، جہاں سے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی اور گھومنے پھرنے کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ تازہ تصویر میں نیاسا بلیک کلر کی باڈی کان ڈریس میں آسمان کو دیکھتی نظر آرہی ہیں ۔
نیاسا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ان کی موجودگی دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ کسی اسٹار سے کم نہیں ہیں ۔