کاجل اگروال (Kajal Aggarwal) اور گوتم کچلو (Gautam kitchlu) سال 2022 میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ کئی قیاس آرائیوں کے بعد اس جوڑے نے نئے سال کے موقع پر آخرکار والدین بننے کی تصدیق باضابطہ طور پر کردی ہے۔ جی ہاں، خود سنگھم گرل کے شوہر نے اس بات کو کاجل اگروال کی تصویر شیئر کرکے پریگننسی کے بارے میں کنفرم کیا۔
گوتم کچلو نے سوشل ہینڈل پر بیوی اور اداکارہ کاجل اگروال (Kajal Aggarwal) کی ایک خوبصورت بیوی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، آپ کو دیکھ رہا ہے اور اسی کے آگے حاملہ خاتون کی تصویر بنائی ہے۔ ساتھ ہی ویلکم کی سائن بھی شیئر کی ہے۔ جورے نے بہت ہی خاموش طریقے سے اس خوشخبری کو لوگوں کے ساتھ بیاں کیا ہے۔
کاجل اگروال (Kajal Aggarwal) نے جمعہ کو گوتم کے ساتھ ایک شاندار تصویر شیئر کی تھی، جس میں وہ اپنا بیبی بمپ دکھاتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ حالانکہ انہوں نے واضح طور پر اپنی پریگننسی کے بارے میں تصدیق نہیں کی تھی۔
ڈارک گرین کلر کے گاون میں کاجل اگروال (Kajal Aggarwal) کا بیبی بمپ صاف نظر آرہا ہے۔ کچھ ایک صارف نے بھی ان کی تصویر پر غور کیا اور لکھا ’لگتا ہے کاجل حاملہ ہیں‘۔