کئی شوز میں کام کرچکی شرشٹی روڈے کافی فن لیونگ، منگیتر سے توڑ لیا تھا رشتہ
آج ٹی وی اداکارہ شرشٹی روڈے (Srishti Rode) اپنا 31واں یوم پیدائش (31st birthday) منا رہی ہیں۔ آج ان کے یوم پیدائش کے موقع پر جانتے ہیں اداکارہ کے بارے میں کچھ خاص باتیں۔
ٹی وی اداکارہ شرشٹی روڈے کی پیدائش 24 ستمبر 1991 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ ان کے والد ٹونی روڈے ایک سینئر سنیمیٹوگرافر ہیں۔
شرشٹی نے اپنی اسکولی تعلیم سینٹ لوئس کانوینٹ ہائی اسکول سے حاصل کی ہے اور انہوں نے میٹھی بائی کالج سے فائن آرٹس میں گریجویشن کیا ہے۔
شرشٹی روڈے نے 2007 میں بالاجی ٹیلی فلم کے پروجیکٹ ‘کچھ اس طرح‘ سے اپنی اداکاری کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد سرشٹی نے کئی سارے تشہیری فلم میں بھی کام کیا ہے۔
شرشٹی نے 2010 میں اسٹار ون کے شو ‘یہ عشق ہائے‘ میں اہم کردار نبھایا تھا۔ اس کے بعد انہیں جی ٹی وی کے سیریل ‘چھوٹی بہو‘ میں دیکھا گیا تھا۔
شرشٹی روڈے نے پھر کبھی اپنے کیریئر میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہیں ‘issshhh کوئی ہے‘، ‘بیری پیا‘، ’چھوٹی بہو‘، ’پونرویواہ‘ جیسے کئی سیریل میں دیکھا جاچکا ہے۔