اداکار وجے سیتوپتی آج یعنی 16جنوری کو اپنا 44واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ انہوں نے سال 2010 میں فلم ’تھینمیرکو پروواکترو‘ کے ذریعہ تمل سنیما میں اپنے اداکاری کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ’پزّا‘، ’نادوولا کونزام پکّاتھا کانوم‘ اور ’سدھو کوّم‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دیں۔ وجے سیتوپتی نے اپنی اداکاری کے لئے تین تمل ناڈو ریاست فلم اعزاز اور چار قومی اعزاز جیتے ہیں۔ ان کے یوم پیدائش کے خاص موقع پر ہم آپ کو وجے سیتوپتی کی ان فلموں کے بارے میں بتا رہے ہیں، جنہیں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ہے۔
سال 2019 میں ریلیز ہوئی ’سپر ڈیلکس (Super Deluxe)کی ہدایت کاری تیاگ راج کمار راجا نے کی تھی۔ یہ فلم ایک اینتھولوجی، ’سپرڈیلکس‘ چار اشخاص کی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے اور ایک ہی دن میں ہونے والے حادثات کو ٹریک کرتی ہے۔ اس فلم میں وجے سیتوپتی نے ایک ٹرانسجینڈر شپلا کا کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے ایک ٹرانس شخص کا کردار ادا کیا تھا، جو سیکس-چینج آپریشن سے گزرنے کے بعد اپنے ہوم ٹاون میں پریشانیوں کا سامنا کرتا ہے۔
Pizza میں وجے سیتوپتی اور ریمیا نامبیسن لیڈ رول میں ہیں۔ فلم میں سیتوپتی ایک ڈیلیوری بوائے کا کردار نبھاتے ہیں جو اپنی معشوقہ کے ساتھ رہتا ہے۔ ایک دن جب اسے پتہ چلتا ہے کہ اس کا مالک کچھ ہیرے چھپا رہا ہے تو وہ اپنی معشوقہ کے ساتھ انہیں چرانے کا منصوبہ بناتا ہے اور بنگلے کے چاروں طرف ایک ڈراونی کہانی کی سازش کرتا ہے، جہاں اس نے ہیرے کو کھو دیا تھا۔
Soodhu Kavvum میں وجے سیتوپتی، بابی سمہا، اشوک سیلون، رمیش تھلک، سنچیتا شیٹی اور کروناکرن اہم کردارمیں ہیں۔ اس میں سیتوپتی نے ایک اغوا گروپ کے لیڈر کا کردار نبھایا ہے، جو کہ ایک ڈارک کامیڈی جانر کی فلم ہے۔ اسے خوب سراہا گیا تھا۔