Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جولی 2 میں بولڈ سین کرنے والی رائے لکشمی نے بڑھائی فینس کے دلوں کی دھڑکنیں، کہا: کبھی نہیں بدل سکتی

 بالی ووڈ ، ساوتھ اور بھوجپوری میں کام کرچکی اداکارہ رائے لکشمی نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں ان کا گلیمرس اوتار فینس کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھا رہا ہے ۔ ان کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں ۔

فلم جولی 2 میں بولڈ سین دے کر تہلکہ مچانے والی اداکارہ رائے لکشمی نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر سامنے آئی تصاویر میں دیکھنے کو مل رہا ہے کہ وہ اسٹائلش ڈریس میں نظر آرہی ہیں اور ڈیپ نیک بلاوز میں فینس کی دھڑکنیں بڑھا رہی ہیں ۔

وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ رائے لکشمی نے اپنے لک کو مکمل کرنے کیلئے ڈارک کلر کی لپسٹک لگا رکھی ہے ۔

دھونی کی ایکس گرل فرینڈ رہ چکیں رائے لکشمی نے تصاویر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی لکھا : میں کبھی نہیں بدل سکتی ، میں اپنے آپ سے زیادہ سنور جاتی ہوں ۔

یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہے جب رائے لکشمی اپنی کسی تصویر کو لے کر سرخیوں میں آئی ہوں ۔ اس سے پہلے بھی انہیں بولڈنیس کیلئے جانا جاتا رہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.