Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جس حسینہ کے ساتھ اڑی سہیل خان کے معاشقہ کی خبریں، اسی نے اداکار کو کہا-بھائی

 خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہما قریشی سہیل خان کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں۔ کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سہیل اور ہما کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت کی وجہ سے سہیل کی اہلیہ سیما خان کو کافی تکلیف ہوئی ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان اور ان کی اہلیہ سیما خان نے ایک دوسرے سے علاحدگی کے لیے طلاق کی درخواست دائر کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل خان اور سیما خان ایک دوسرے سے الگ ہو رہے ہیں۔ اس بات کی تصدیق شو فیبولس لائفس آف بالی ووڈ وائیوز میں ہوئی، جس میں سیما خان نظر آئی تھیں ۔ جوڑے کی علاحدگی کی خبروں کے درمیان بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کا ایک پرانا بیان بھی سرخیوں میں چھایا ہوا ہے۔ اس میں انہوں نے ان افواہوں پر ردعمل ظاہر کیا تھا ، جس میں ان کا نام سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔

بتادیں کہ کچھ عرصہ قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہما قریشی سہیل خان کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں۔

‘ٹائمز آف انڈیا’ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ باتیں اس وقت ہوئیں جب ایک فلم کی اسکریننگ کے دوران سہیل اور سیما کی جانب سے ہما کو نظر انداز کرنے کی خبریں سامنے آئیں۔ اس کے بعد ایک مرتبہ ہما اور سہیل کی اہلیہ کے درمیان نوک جھوک کی خبریں بھی منظر عام پر آئیں۔

اس کے بعد ہما نے ان تمام افواہوں کو خارج کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعہ جواب دیا تھا اور سہیل کو اپنا بھائی کہہ کر ان تمام افواہوں کو خارج کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہما نے ان قیاس آرائیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا۔

ہما قریشی نے ٹویٹ میں لکھا ’’آپ لوگوں کو ہم سب سے معافی مانگنی چاہئے۔ آپ کے پاس کوئی اخلاقیات کوئی مورالیٹی نہیں ہے اور اس لئے بھی کیوںکہ اداکاروں نے آپ جیسے بیوقوفوں کو نظر انداز کیا۔ تمہیں لگتا ہے کہ ہم تم سے ڈرے ہوئے ہیں؟ بلکل بھی نہیں۔ "

Leave A Reply

Your email address will not be published.