جس کار میں سفر کرتے ہیں پی ایم مودی، اب سنجے دت کی بھی وہی سواری
وزیراعظم نریندر مودی جس کمپنی کی کار میں سفر کرتے ہیں، اب وہی گاڑی اداکار سنجے دت نے بھی خرید لی ہے۔ حالانکہ اس میں کچھ فرق بھی ہے۔ سنجے دت نے حال ہی میں مرسڈیز میبیک S580 خریدی ہے۔ وہیں وزیر اعظم مودی مرسڈیز میبیک کے ہی S650 گارڈ ایڈیشن میں سفر کرتے ہیں۔ بابا کی یہ نئی رائڈ مائلڈ ہائی برڈ ہے۔ کاروں کے شوقین سنجو بابا کی اس گاڑی کی کیا خاصیت ہے اور کیسی نظرآتی ہے۔ یہ کار آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
مرسڈیز میبیک مرسڈیز میبیک S580 میں v8 انجن آتا ہے، جو 4.0 لیٹر کا ہوتا ہے۔ یہ ٹربوچارجرڈ پٹرول انجن ہے۔ یہ ایک آٹو ٹرانسمیشن 9 گیئر سے لیس گاڑی ہے۔ یہ 5.5 میٹر سیڈان کٹیگری میں آتی ہے۔ سنجے دت حال ہی میں اپنی نئی کار کے ساتھ ایئر پورٹ پر اسپاٹ کئے گئے۔
مرسڈیز کے میبیک ماڈل کو شوقیہ اور وی وی آئی پی لوگوں کو دھیان میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دیگر کاروں میں آنے والے چھوٹے موٹے فیچرس تو اس گاڑی میں اسٹینڈرڈ کے طور پر اور کافی ایڈوانس ہیں ہی۔ لگژری کی بات کی جائے تو اس کی ریئر سیٹس 19 ڈگری سے 45 ڈگری تک ریکلائن ہوسکتی ہیں۔ ساتھ ہی اس میں لیگ ریسٹ بھی دیا گیا ہے۔