Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جلسہ سے ودیا بالن اور شیفالی شاہ کا فرسٹ لُک ہوا جاری

 رپورٹس کے مطابق ودیا بالن اس فلم میں صحافی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اس کے ساتھ ہی شیفالی شاہ فلم میں کُک کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ ٹی سیریز کے انسٹاگرام پیج سے ایک پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں ودیا بالن اور شیفالی شاہ کا روپ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

ودیا بالن(Vidya Balan)اور شیفالی شاہ (Shefali Shah) اسٹارر فلم جلسہ (Movie Jalsa) کی دونوں اداکاراؤں کی پہلی جھلک (Jalsa First Look Poster) سامنے آگئی ہے۔ تاہم شیفالی اور ودیا بالن کے فرسٹ لک پوسٹر سے فلم کے بارے میں زیادہ کچھ معلوم نہیں ہوسکا کہ فلم میں کیا ہونے والا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ودیا بالن اس فلم میں صحافی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اس کے ساتھ ہی شیفالی شاہ فلم میں کُک کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ ٹی سیریز کے انسٹاگرام پیج سے ایک پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں ودیا بالن اور شیفالی شاہ کا روپ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

ان تصویروں میں پہلی تصویر ودیا بالن کی ہے جس میں ودیا اپنے چہرے پر اعتماد کے ساتھ ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ لیکن ودیا کے بالکل پیچھے ایک خوفزدہ تصویر دکھائی گئی ہے۔ بلیک اینڈ وائٹ میں ہلکے شیڈ میں کھڑی ودیا کے چہرے پر خوف نمایاں ہے۔ پوسٹر پر بیک گراؤنڈ بلر لائٹننگ والا ہے، جو تیز رفتار زندگی کی عکاسی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگلی تصویر شیفالی شاہ کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.