جھوٹ اتنا بولو کہ سچ کا گمان ہونے لگے
کہتے ہیں جھوٹ اتنا بولو کہ سچ کا گمان ہونے لگے ، اس طرز عمل پر گامزن بھارت نے 2016میں کئے گئے اپنے جھوٹے دعوے کو سچ ثابت کرنے کیلئے پاکستان میں کئے گئے سرجیکل اسٹرائیک کے موضوع پر فلم بنانےکا اعلان کیا ہے ۔
ستمبر2016کے آخر میں بھارت نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کی جانب سے کچھ تخریب کاروں نے جموں وکشمیر میں داخل ہو کر بھارتی فوج پر حملہ کرنے کے لئے پوزیشنیں لے رکھی ہیں جس پر بھارتی فوج نے سرجیکل اسٹرائیک کیا جس میں اہم ہلاکتیں ہوئیں،سرجیکل اسٹرائیک میں در انداز وں کے سہولت کار بھی شامل تھے۔