Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جھانوی کپور نے پہلی فلم میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟

سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے کچھ عرصہ قبل اپنی پہلی فلم ‘دھڑک’ کے ذریعے بولی وڈ میں انٹری مار دی ہے۔ فلم میں ایشانت کھتر ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم کا جب ٹریلر ریلیز ہوا تو ماہرین کی جانب سے دونوں کی کیمسٹری کو خوب سراہا گیا۔ اس کے علاوہ ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جھانوی کپور میں مستقبل کی ایک سپر اسٹار بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔

اس فلم کا کُل بجٹ 25 سے 30 کروڑ کے درمیان رہا لیکن آپ کو یہ بات جان کر خاصی حیرانی ہوگی کہ جھانوی کپور نے اپنی پہلی فلم میں کام کرنے کے لئے محض 40 سے 45 لاکھ روپے معاوضہ لیا۔

اس کے برعکس اگر دیگر اداکاروں اور اداکاراؤں کی بات کی جائے تو ان کے مقابلے جھانوی کپور کی یہ آمدنی آٹے میں نمک کے برابر معلوم ہوتی ہے۔ بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان ایک فلم میں کام کرنے کے 40 سے 45 کروڑ لیتے ہیں، سلمان خان ایک فلم میں کام کرنے کے 60 کروڑ روپے بٹورتے ہیں۔

اسی طرح بھارتی اداکارائیں بھی معاوضہ لینے میں لینے میں پیچھے نہیں دپیکا 10 سے 12 کروڑ جبکہ کنگنا اور کرینہ جیسی اداکارائیں تقریباً 10 کروڑ روپے چارج کرتی ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.