Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جھانوی کپور کا والدہ سری دیوی کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت

نئی دہلی: آنجہانی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی اور اداکارہ جھانوی کپور نے نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں اپنی والدہ کی ساڑھی زیب تن کرکے ان کی یادیں تازہ کیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

نئی دہلی میں گذشتہ روز منعقد ہونے والے نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کے دوران فلم ’موم‘ کے لیے سری دیوی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ ایوارڈ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور اور ان کے خاوند بونی کپور نے وصول کیا۔

تقریب میں جھانوی نے اپنی والدہ سری دیوی کی بنارسی ساڑھی پہن کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

جھانوی اس ساڑھی میں بالکل سری دیوی سے مشابہہ نظر آئیں، جس کی تصویر بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کی۔

واضح رہے کہ رواں برس 25 فروری کو دبئی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث  سری دیوی مداحوں سے بچھڑ گئی تھیں، لیکن ان کی یادیں اب بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.