جینس شرٹ میں اکشرا سنگھ کا کلاسی ایئرپورٹ لُک دیکھ کر شخص نے دیا شادی کا آفر
بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ (Akshara Singh) اپنے فیشن سینس کے لئے جانی جاتی ہیں۔ انہیں فینس پیار سے بیوٹی آئیکن اور بھوجپوری کی شیرنی بھی کہتے ہیں۔ ان کا ہر انداز اور لُک لوگوں کے درمیان کافی پاپولر ہوتا ہے۔ ایسے میں اب اداکارہ کا ایئرپورٹ لُک (Akshara Singh Airport Look) سرخیوں میں آگیا ہے، جو بالکل کلاسی اسٹائل میں ہیں۔
اکشرا سنگھ نے انسٹا گرام (Akshara Singh Instagram) پر اپنا تازہ ترین فوٹو شوٹ (Akshara Singh Latest photoshoot) شیئر کیا ہے، جس میں ان کا کلاسی ایئرپورٹ لُک دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آئی تصاویر میں انہیں ریپڈ جینس اور پرنٹیڈ شرٹ میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتاہ ے۔ اس میں ان کا لُک دیکھتے ہی بن رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آئی تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اکشرا سنگھ ریپڈ جینس، شرٹ اور چشمہ لگائے ہوئے کھلے بالوں کے ساتھ پوز دے رہی ہیں۔ ساتھ ہی ہاتھ میں انہوں نے ٹرالی بیگ لیا ہوا ہے۔ اس میں ان کا ہر انداز جدا اور کمال کا ہے۔
اکشرا سنگھ کا یہ لُک دیکھ کر فینس فدا ہیں اور جم کر کمنٹس کر رہے ہیں۔ کمنٹس میں لوگ ان کی جم کر تعریف کر ہرے ہیں۔ اسی درمیان ایک صارف نے انہیں شادی کا پرپوزل تک دے دیا۔ اس نے لکھا، ‘شادی کرلو مجھ سے‘۔ حالانکہ اداکارہ کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔