جب شاہ رخ خان نے دنیا کو بتایا اپنا سب سے بڑا ڈر، انوشکا شرما نے ڈاکٹر کے پاس جانے کی دی صلاح
شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار اپنے سب سے بڑے خوف کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما ساجد خان اور رتیش دیشمکھ کے ریئلٹی شو میں بطور مہمان گئے ہیں۔
بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان(Shahrukh Khan) کبھی فلموں اور کبھی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ کنگ خان اپنے انداز اور پرفارمنس کی وجہ سے لاکھوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔ بالی ووڈ کے کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان ایک چیز سے بہت ڈرتے ہیں۔ جی ہاں… شاہ رخ نے خود نیشنل ٹی وی پر اس خوف کے بارے میں بتایا تھا۔ شاہ رخ خان کا خوف سن کر اداکارہ انوشکا شرما(Anushka Sharma) نے انہیں ڈاکٹر کے پاس جانے کا مشورہ بھی دے دیا۔
دراصل شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار اپنے سب سے بڑے خوف کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما ساجد خان اور رتیش دیشمکھ کے ریئلٹی شو میں بطور مہمان گئے ہیں۔ ویڈیو میں، ساجد شاہ رخ خان کے سب سے بڑے خوف کے بارے میں پوچھتے ہیں، اور سب سے اپنے جوابات ایک نوٹ بک میں لکھنے کو کہتے ہیں۔ شاہ رخ کے خوف کے سوال پر انوشکا شرما کافی کنفیوژ جاتی ہیں۔
شاہ رخ خان نے شو میں بتایا کہ انہیں ڈر ہے کہ کوئی ان کا ہاتھ کاٹ دے گا۔ شاہ رخ خان کا یہ جواب سن کر انوشکا شرما ہکا بکا رہ گئیں اور کہنے لگیں یہ کیا بکواس ہے؟ وائرل ویڈیو میں شاہ رخ قسم کھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ یہ ان کا سب سے بڑا خوف ہے۔