Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جب نورا فتیحی نے اس وجہ سے ہندوستان چھوڑنے کا کرلیا تھا ارادہ، چھلکا تھا درد

فلم باہوبلی میں آئٹم نمبر کرکے ان کی قسمت چمکی۔ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور آج ان کا شمار بالی ووڈ کے بہترین ڈانسرس میں ہوتا ہے۔

بالی ووڈ میں جگہ بنانا آسان نہیں ہے۔ یہ نورا فتیحی سے بہتر کون جان سکتا ہے۔ نورا کینیڈا سے ہندوستان آئی تھی تاکہ وہ فلم انڈسٹری میں جگہ بنا سکے۔ جب وہ ممبئی پہنچی تو یہاں کسی کو نہیں جانتی تھی۔ ممبئی آکر نورا کو بالی ووڈ میں جگہ بنانے کے لیے طویل جدوجہد کرنی پڑی۔ایک انٹرویو میں انھوں نے اپنے جدوجہد کے دور کی کہانی سنائی۔ نورا نے بتایا تھا کہ جب وہ بالی ووڈ میں نئی ​​تھیں تو آڈیشن دینے کے سلسلے میں ادھر ادھر گھومتی رہتی تھیں۔

اس دوران ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر نے ان سے ملاقات کی اور ملنے کے لیے انہیں گھر بلایا تھا۔ نورا نے بتایا تھا کہ خاتون کاسٹنگ ڈائریکٹر نے انہیں گھر بلا کر بہت بے عزتی کی۔ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے ان سے کہا، یہاں آپ جیسے بہت سے لوگ ہیں، یہ فلم انڈسٹری آپ جیسے لوگوں سے بہت پریشان ہوگئی ہے۔ ہم آپ جیسے لوگ نہیں چاہتے۔ نورا کا مزید کہنا تھا کہ کاسٹنگ ڈائریکٹر بہت شور مچا رہے تھے اور یہ سب باتیں کہہ رہے تھے اور انہوں نے انہیں ’ٹیلنٹ لیس‘ تک کہہ دیا تھا۔

کاسٹنگ ڈائریکٹر کی باتیں سن کر نورا کو رونا آگیا۔ وہ کاسٹنگ ڈائریکٹر کی باتوں سے انہیں اتنا برا لگا کہ انہوں نے اپنا بوریا بستر باندھ کر کینیڈا واپس جانے کا ارادہ کر لیا تھا۔ تاہم نورا نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی جدوجہد جاری رکھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.