Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جب مہیش بھٹ عالیہ کی شادی کیلئے نہیں تھے راضی، باتھ روم میں بند کرنے کی دیتے تھے دھمکی لیکن آج دلہن بناکر خود کردیا بیٹی کو وداع

عالیہ نے بتایا تھا کہ مہیش بھٹ نہیں چاہتے تھے کہ وہ شادی کریں۔ اس کے علاوہ ایک بار مہیش بھٹ نے دھمکی دیتے ہوئے انہیں کہا تھا کہ وہ شاہین اور عالیہ کو باتھ روم میں بند کر دیں گے اور اپنی نظروں سے دور نہیں ہونے دیں گے۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالآخر ایک دوسرے کے ہو گئے ہیں ۔ خبریں آ رہی ہیں کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ جس لمحہ کا فینس کو انتظار تھا، بالآخر وہ لمحہ آ ہی گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی میں صرف ان دونوں کے خاندان اور قریبی لوگ ہی شریک ہوئے ۔

عالیہ بھٹ ان دنوں رنبیر کپور کے ساتھ اپنی شادی کو لے کر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نہیں چاہتے تھے کہ اداکارہ شادی کریں۔

مہیش بھٹ، بیٹی عالیہ کو لے کر بہت جذباتی ہیں اور وہ عالیہ کو ہمیشہ اپنی نظروں کے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں۔

عالیہ نے بتایا تھا کہ مہیش بھٹ نہیں چاہتے تھے کہ وہ شادی کریں۔ اس کے علاوہ ایک بار مہیش بھٹ نے دھمکی دیتے ہوئے انہیں کہا تھا کہ وہ شاہین اور عالیہ کو باتھ روم میں بند کر دیں گے اور اپنی نظروں سے دور نہیں ہونے دیں گے۔

عالیہ بھٹ نے بتایا تھا کہ میرے والد نے ہم سے کہا کہ تم لوگ کہیں نہیں جا سکتے، میں تم سبھی کو کمرے میں لاک کردوں گا۔ وہ سچ ہیں اور بول دیتے ہیں کہ ہم دنوں کو وہ شادی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ وہ ایسے ہی نہیں کہہ رہے ہیں وہ سچ میں ایسا کر بھی دیں گے۔ وہ کافی فکرمند ہیں اور ہمیں شادی سے منع کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.