جب کرینہ کپور کو ملا مشورہ، ‘سیف سے شادی مت کرو’، جانئے اداکارہ نے اب کیا کہا
بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک کرینہ کپور نے اپنے کیریئر کے عروج پر بالی ووڈ اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی ۔ اس وقت انہیں شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ کرینہ نے اب شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
کرینہ کپور بالی ووڈ کی مقبول اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔ بالی ووڈ کے مشہور فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والی کرینہ نے سال 2000 میں جے پی دتہ کی فلم ‘ریفیوجی’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں کرینہ کے مقابل ابھیشیک بچن تھے۔ اس کے بعد بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک کرینہ نے اپنے کیریئر کے عروج پر بالی ووڈ اداکار سیف علی خان سے شادی کی۔ اس وقت انہیں شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ کرینہ نے اب شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے شادی کے بعد کی زندگی پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ‘جب میں شادی کر رہی تھی تو لوگ کہتے تھے ایسا مت کرو کیونکہ اس کے بعد سب کچھ ختم ہو جائے گا’۔
کرینہ اور سیف علی خان کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔ اب دونوں دو بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے والدین ہیں۔ کرینہ شادی کے بعد بھی شاندار زندگی گزار رہی ہیں اور فلموں میں بھی مسلسل کام کر رہی ہیں۔
بالی ووڈ ببل کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کپور خان نے کہا کہ ‘ لوگ کہتے ہیں شادی مت کرو، سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ لیکن میں کہتی ہوں کہ میں نے کی ہے اور اب یہ کول ہے اور شادی کرنا ٹھیک ہے۔