جب ڈپریشن سے پریشان تھیں دیپیکا پڈوکون ، مدد کو آگے آئے تھے رنبیر کپور
ایک انٹرویو میں خود دپیکا نے اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ رنبیر نے انہیں ڈپریشن سے لڑنے میں بہت مدد کی تھی۔ دراصل، بریک اپ کے کچھ سال بعد ہی دونوں نے اپنےھ گلے شکوے بھلا دئیے تھے اور دونوں فلموں میں بھی ساتھ کام کرنے لگے تھے اور ان کی بانڈنگ دوبارہ اچھی ہوگئی تھی۔
رنبیر کپور کی حالیہ ریلیز فلم برہماستر کو لوگوں کا ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ حالانکہ، آج ہم رنبیر کی فلم برہماستر نہیں بلکہ ایکٹر کی لائف سے جڑے کچھ ایسے واقعوں کی بات کریں گے جنہوں نے خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ اصل میں، رنبیر کپور ایک وقت اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ سیرئیس ریلیشن میں تھے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو ان کی نزدیکیاں فلم ’بچنا ائے حسینوں‘ کی شوٹنگ کے دوران بڑھی تھیںَ اس فلم کی ریلیز کے بعد انہیں اکثر ساتھ ساتھ دیکھا جانے لگا تھا۔ حالانکہ، میڈیا رپورٹس کی مانیں تو ریلیشن کے دوران رنبیر کپور نے دیپیکا کو چیٹ کیا تھا۔ دیپیکا کے قریبیوں نے اداکارہ کو اس بارے میں بتایا بھی تھا۔
حالانکہ دیپیکا نے رنبیر کو ایک اور موقع دینے کی ٹھانی تھی۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو رنبیر دوسرا موقع ملنے کے بعد بھی نہیں بدلے اور دیپیکا کو چیٹ کرتے رہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ خود دیپیکا نے ایک بار رنبیر کپور کو انہیں چیٹ کرتے ہوئے رنگوں ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔
ے ہیں کہ اس واقعہ کا دیپیکا پر بہت برا اثر پڑا تھا۔ ایک جانب جہاں دیپیکا کا رنبیر سے بریک اپ ہوگیا تھا وہیں، اداکارہ ڈپریشن میں بھی چلی گئی تھیں۔ دیپیکا کئی مواقع پر ڈپریشن سے جڑے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرچکی ہیں۔ بہرحال، میڈیا رپورٹس کی مانیں تو دپیکا کو ڈپریشن کے دوران سب سے زیادہ مدد رنبیر سے ہی ملی تھی۔