Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جنت زبیر اپنی دلکش اداوں سے انٹرنیٹ پر برپا کر رہی ہیں قہر، اداکارہ کی یہ تصاویر دیکھنا نہ بھولیں

جنت زبیر’خطروں کے کھلاڑی 12‘ کی سب سے کم عمر کی اور سب سے زیادہ فیس چارج کرنے والی کنٹسٹنٹ ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، وہ ہر ایپیسوڈ کے لئے 18لاکھ روپئے چارج کر رہی ہیں۔ ان دنوں وہ اس شو کو لے کر سرخیوں میں ہیں اور اسی درمیان ان کی کچھ تازہ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ جنت زبیر ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ ریئلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی 12‘ کا حصہ بننے کے بعد سے ہی جنت زبیر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ وہیں، اب ان کی کچھ تازہ ترین تصاویر سامنے آئی ہیں، جس پر ان کے چاہنے والے جم کر اپنا پیار لٹا رہے ہیں۔ دراصل، ان تصاویر کو خود جنت زبیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کی تھیں۔

ان تصاویر میں جنت زبیر اسکن کلر کے لہنگے میں بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

عیدالاضحیٰ جیسے تہوار پر جنت زبیر کا یہ ٹریڈیشنل لُک ان کے چاہنے والوں کو بے حد پسند آرہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.