جیکلن فرنانڈیز کو سوکیش چندرشیکھر منی لانڈرنگ معاملے کے درمیان بیرون ملک جانے کی ملی اجازت
سوکیش چندر شیکھر بالی ووڈ کی کئی ماڈلز اور اداکاراؤں پر 20 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کر چکا ہے۔ اس وقت وہ جیل میں ہیں۔ جیکلین فرنانڈس ایک فلمی اداکارہ ہیں، انھوں نے کئی فلموں میں کام کیا ہے۔
اداکارہ جیکلین فرنانڈس کو عدالت نے ابوظہبی میں 31 مئی سے 6 جون تک منعقد ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے باعث اب ان کے بیرون ملک جانے کا راستہ کھل گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سوکیش چندر شیکھر کے معاملے میں ای ڈی کے ریڈار پر ہیں، انہوں نے فرانس، ابوظہبی اور نیپال جانے کے لیے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔اس معاملے میں ان کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سوکیش چندر شیکھر نے جیکلین کو مہنگے تحائف دیے ہیں۔جس کی وجہ سے ای ڈی نے ان کی 7 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے، جو انہیں سوکیش چندر شیکھر نے تحفے میں دی تھی۔اس سے قبل ای ڈی نے پنکی ایرانی کے خلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے جو کہ سوکیش چندر شیکھر کی شاگرد ہے۔ یہ الزام ہے کہ پنکی ایرانی نے جیکلین فرنانڈس کو کئی مہنگے تحائف دیے اور چندر شیکھر کی طرف سے دیے گئے پیسے بھی پہنچائے۔