جیکلین فرنانڈیز کی مشکلات میں اضافہ، سکیش چندر شیکھر کروڑوں کی ٹھگی معاملے میں ای ڈی نے بنایا ملزم
سکیش چندر شیکھر (Sukesh Chandrashekhar) معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) کی پریشانیاں بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جیکلین فرنانڈیز کو 200 کروڑ کی رنگداری کے معاملے میں ملزم بنایا ہے۔
سکیش چندر شیکھر معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی پریشانیاں بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جیکلین فرنانڈیز کو 200 کروڑ کی رنگداری کے معاملے میں ملزم بنایا ہے۔ ای ڈی (ED) آج ایک اہم سپلیمنٹری چارج شیٹ دہلی کی کورٹ میں فائل کرنے جا رہی ہے۔
یہ سپلیمنٹری چارج شیٹ ملک کے سب سے بڑے ٹھگ تہاڑ جیل میں بند سکیش چندر شیکھر 200 کروڑ روپئے کی وصولی کی جائے گی، جس میں جیکلین فرنانڈیز کو بطور ملزم رکھا گیا ہے۔ حال ہی میں جیکلین فرنانڈیز کی تقریباً 7 کروڑ 12 لاکھ روپئے کی ایف ڈی بھی ای ڈی نے اٹیچ کی تھی۔ سامنے آئی جانکاری کے مطابق جیکلین فرنانڈیز کو پتہ تھا کہ سکیش ایک مجرم ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے جیکلین فرنانڈیز کی 7.2 کروڑ روپئے کی ایف ڈی کو غیر مستقل طور پر قرق کیا تھا۔ ای ڈی نے بالی ووڈ کے کئی فنکاروں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ جانچ کے مطابق، سکیش چندر شیکھر نے جیکلین فرنانڈیز کے رشتہ داروں کو فنڈ ٹرانسفر کیا تھا۔ ایسے میں اب ای ڈی اس پورے معاملے میں اداکارہ کو بھی ملزم بنا رہی ہے۔