Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جیکلین فرنانڈیز کا سکیش چندر شیکھر کے ساتھ چل رہا ہے افیئر

جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) اور سکیش چندر شیکھر (Sukesh Chandrashekhar) کے ریلیشن شپ کو لے کر یہ خبر آج پہلی بار نہیں اٹھی ہے۔

جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) اپنی فلموں، تصاویر اور ڈانس ویڈیوز کے ساتھ ان دنوں 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ (200 crore extortion case) کے معاملے میں ملزم مہاٹھگ سکیش چندر شیکھر (Sukesh Chandrashekhar) کے ساتھ اپنے رشتے کو لے کر ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ گزشتہ دنوں حالانکہ ان کے ترجمان نے اداکارہ کی طرف سے ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ وہ سکیش اور ان کی اہلیہ لینا ماریا پال (Leena Maria Paul) کے ساتھ نہیں جڑی تھیں، لیکن اس پر لوگوں کو بھروسہ نہیں ہو رہا ہے۔ کیونکہ ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس کو دیکھ کر لوگوں کو ایسا لگ رہا ہے کہ جیکلین اور سکیشن کے درمیان کوئی نہ کوئی معاملہ  تو ضرور ہے۔

جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) اور سکیش چندر شیکھر (Sukesh Chandrashekhar) کے ریلیشن شپ کو لے کر یہ خبر آج پہلی بار نہیں اٹھی ہے۔ اس سے پہلے 23 اکتوبر کو چندر شیکھر کے وکیل نے میڈیا کو بتایا تھا کہ جیکلین فرنانڈیز 200 کروڑ کے منی کروڑ کے منی لانڈرنگ کے معاملے میں ملزم سکیش کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔ اب دونوں کی ایک تصویر جم کر وائرل ہو رہا ہے، جس میں دونوں بے حد قریب نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں دونوں کی اچھی بانڈنگ نظر آرہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.