Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جب اچانک بگ باس کے گھر میں حاملہ ہوگئی تھیں مونالیسا

بھوجپوری اداکارہ (Bhojpuri Actress) مونالیسا (Monalisa) ایک بار پھر سے اپنے ٹی وی شو ’نظر(Nazar) ‘ کو لے کر واپس لوٹ رہی ہیں۔ اس سیریل کو 10 اکتوبر کو آن ایئر کیا جائےگا۔ اس کی اطلاع خود اداکارہ نے تصویر شیئر کرکے دی ہے۔ مونالیسا اپنی ادا کاری کے ساتھ اور بولڈ تصاویر کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کی پرسنل لائف کے بھی چرچے کم نہیں رہے ہیں۔

بھوجپوری اداکارہ (Bhojpuri Actress) مونالیسا (Monalisa) ایک بار پھر سے اپنے ٹی وی شو ’نظر(Nazar) ‘ کو لے کر واپس لوٹ رہی ہیں۔ اس سیریل کو 10 اکتوبر کو آن ایئر کیا جائے گا۔ اس کی اطلاع خود اداکارہ نے تصویر شیئر کرکے دی ہے۔ مونالیسا اپنی ادا کاری کے ساتھ اور بولڈ تصاویر کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کی پرسنل لائف کے بھی چرچے کم نہیں رہے ہیں۔ ایک وقت ایسا تھا، جب وہ بگ باس -10 میں نظر آئیں اور کافی سرخیاں بٹور کر گئی تھیں۔ اس شو میں انہوں نے پریگننسی سے متعلق راز کا پردہ اٹھایا تھا۔

بگ باس-10(Bigg Boss 10) کا حصہ رہ چکیں مونالیسا اس شو میں شوہر وکرانت سنگھ راجپوت (Vikrant Singh Rajput) اور منو پنجابی جیسے فنکاروں کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ انہوں نے لوگوں کی کافی تفریح بھی کی تھی۔ اس دوران مونالیسا اور منو پنجابی کو ایک دوسرے کے کافی قریب دیکھا گیا تھا۔

شو میں اداکارہ نے منو پنجابی کو سرعام بوسہ بھی دیا تھا، جو کہ ان کے ٹاسک کا حصہ تھا۔ اسی شو کے ایک ٹاسک کے دوران اداکارہ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر سناکر سبھی کو حیران کردیا تھا۔ انہوں نے گھر کے کنٹسٹنٹ سوامی اوم سے چلا چلاکر کہا تھا کہ ’وہ منو کے بچے کی ماں بننے والی ہیں‘۔

بگ باس کے گھر میں ان کے اچانک سے حاملہ (Monalisa Pregnant) ہونے کی خبر نے سبھی کو حیران کردیا تھا۔ اس وقت تو ان کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔ حالانکہ بعد میں یہ بات واضح ہوئی تھی کہ انہوں نے یہ مذاق میں کہا تھا۔

اس کے بعد شو سے نکلنے سے پہلے مونالیسا نے لائف ٹائم بوائے فرینڈ وکرانت سنگھ راجپوت سے شادی کرلی تھی۔ انہوں نے سات پھیرے شو میں ہی لئے تھے۔ اب ان کی شادی کو چار سال ہوگئے ہیں۔

اور مداح ان کے فیملی پلاننگ کے بارے میں اکثر سوال کرتے رہتے ہیں۔ سال 2020 کے آخری میں اداکارہ نے کہا بھی تھا کہ وہ جلد ہی اس کی پلاننگ کریں گی۔

اس کے بعد کہا جانے لگا تھا کہ وہ اپنے تمام کام ختم کرکے ہوسکتا ہے کہ اس سال یعنی کہ سال 2021 میں اپنی پریگننسی کی نیوز سنائیں۔ حالانکہ اس بات کو لے کر ابھی تک ان کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.