Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ایشان کھٹر کی یوم پیدائش: اپنے سے ڈبل عمر کی اداکارہ کے ساتھ سرخیوں میں آئے

الی ووڈ اداکار ایشان کھٹر (Ishaan Khatter Birthday) گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل خبروں میں بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ایشان کھٹر کو اداکارہ اننیا پانڈے کی فکر کرتے اور ان کا برے دنوں میں ساتھ دیتے دیکھا گیا۔ آج ایشان کھٹر کے لئے خاص دن ہے، آج ایشان کا یوم پیدائش ہے۔

بالی ووڈ اداکار ایشان کھٹر (Ishaan Khatter Birthday) گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل خبروں میں بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ایشان کھٹر کو اداکارہ اننیا پانڈے کی فکر کرتے اور ان کا برے دنوں میں ساتھ دیتے دیکھا گیا۔ آج ایشان کھٹر کے لئے خاص دن ہے، آج ایشان کا یوم پیدائش ہے۔ بالی ووڈ میں ایشان کھٹر کی اننگ ابھی زیادہ لمبی نہیں ہوئی ہے، لیکن انہوں نے اپنی اداکاری سے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ اداکار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم ’واہ لائف ہو تو ایسی‘ سے کی تھی۔

ایشان کھٹر کی پیدائش (Ishaan Khatter Birthday) یکم نومبر 1995 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ ایشان کھٹر بالی ووڈ اداکارہ نیلما اعظمی اور راجیش کھٹر کے بیٹے ہیں اور شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ہیں۔ ایشان کھٹر اپنے سوتیلے بڑے بھائی شاہد کپور کے کافی قریبی ہیں اور ان کے ساتھ وقت بھی بتاتے ہیں۔ ایشان کھٹر نے اپنی پوری پڑھائی ممبئی سے پوری کی ہے۔ ایشان کھٹر نے اپنی گریجویشن کی پڑھائی آر آئی ایم ایس انٹرنیشنل اسکول اینڈ جونیئر کالج ممبئی سے پوری کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.