اس حسینہ نے سنبھالی عرفی جاوید کو ٹکر دینے کی ذمہ داری، کرایا فوٹوشوٹ، دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش
گوگل گرل کے نام سے مشہور بگ باس کی ایکس کنٹیسٹنٹ نتیبھا کول نے حال ہی میں اپنا تازہ فوٹوشوٹ فینس کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔ نتیبھا کی یہ تصویریں دیکھنے کے بعد فینس ان کا عرفی جاوید سے موازنہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔
نتیبھا کول سوشل میڈیا پر کافی چھائی رہتی ہیں اور آئے دن اپنی تصویریں اور ویڈیوز کے ذریعہ فینس کو اپ ڈیٹس دیتی رہتی ہیں ۔ اسی سلسلہ میں اب انہوں نے پھر سے اپنی نئی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ۔
سامنے آئی ان تازہ تصاویر میں نتیبھا کول مونوکنی پہنے کافی بولڈ اور گلیمرس دکھائی دے رہی ہیں ۔
بتادیں کہ نتیبھا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ نتیبھا کے انسٹاگرام اکاونٹ کا جائزہ لیا جائے تو صاف نظر آئے گا کہ انہیں کھانے اور چھٹیاں منانے کا کافی شوق ہے ۔
ہر تصویر میں نتیبھا ایک نئے شاندار مقام پر دکھائی دیتی ہیں ۔ بگ باس کے بعد نتیبھا نے اداکاری میں بھلے ہی ہاتھ نہ آزمایا ہو لیکن وہ فیشن کے معاملہ میں کافی تجربے کرتی رہتی ہیں ۔