Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عرفان خان کی نئی ہولی وڈ فلم ’پزلڈ‘

بولی وڈ کے ٹیلنٹڈ اداکار عرفان خان کی نئی ہولی وڈ فلم ’پزلڈ‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا، جسے اداکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

اس فلم میں عرفان خان ایک ایسے شخص کا کردار ادا کریں گے، جو پزل بنانے کے ماہر ہیں، جس کے بعد وہ ایسی خاتون کے ساتھ ایک چیمپین شپ کا حصہ بنیں گے جو ذاتی زندگی میں مسائل کا شکار ہیں۔

تاہم انہیں عرفان خان کا ساتھ دینے کا بعد اس بات کا اندازہ ہوگا کہ وہ کتنے بہترین پزل بناسکتی ہیں۔

فلم کی ہدایات مارک ٹرٹلٹب نے دی ہے، جبکہ پروڈکشن اورین موورمین کررہے ہیں۔

اس فلم کی کہانی ارجنٹین کی ایک فلم کی کہانی پر مبنی ہے، جسے 2010 میں ریلیز کیا گیا۔

اس فلم کا پریمیئر سنڈینس فلم فیسٹیول میں بھی منعقد ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ عرفان خان اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں موجود ہیں، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اداکار نے 16 مارچ 2018 کو مداحوں کو باخبر کیا تھا کہ ان میں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض کی تشخیص ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.