عرفان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خبر
عرفان خان کے مداحوں کیلئے ایک خوشی کہ خبر یہ ہے کہ ہدایتکار شوجیت سِرکار نے غیر ملکی اخبار کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عرفان خان تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اس سال کے آخر تک وہ اُدھم سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم پر کام شروع کردیں گے۔
فلمساز شوجیت سنگھ نے اخبار کو بتایا کہ میں عرفان اور ان کی اہلیہ دونوں سے بات کررہا ہوں۔ وہ تیزی سے صحتیاب ہورہا ہے۔ میں اگلے ماہ ان کے پاس جانے کا ارادہ کررہا ہوں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سال کے آخر تک فلم(ادھم سنگھ بائیو پِک) پر کام شروع کردیں لیکن ہم عرفان کی شفایابی کا انتظار کریں گے۔
عرفان خان نے ٹوئٹر پر اپنی بیماری کے متعلق لوگوں کو بتایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ مجھ میں نیورو انڈوسرین ٹیومر کی تشخیص ہوئی ہے لیکن میرے اطراف موجود لوگوں کی محبت نے مجھے امید دلائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بیماری کی وجہ سے میں ملک سے باہر جارہا ہوں اور میں سب سے درخواست ہے کہ آپ اپنی نیک خواہشات بھیجتے رہیں۔ جہاں تک افواہوں کی بات رہی نیورو ہمیشہ دماغ کے متعلق نہیں ہوتا گوگل سے بآسانی معلوم کیا جاسکتا ہے۔