Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ایرا خان کے عید کے جشن کی تصاویر میں نظر آئے عمران خان

عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) نے بھی لہنگے میں اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ عید کا جشن مناتے ہوئے تصاویر پوسٹ کی ہیں، جس میں وہ کافی خوش لگ رہی ہیں۔ تصاویر میں ایرا خان کے ساتھ ان کے کزن بھائی عمران خان بھی نظر آئے۔

: پورے ملک میں مسلم طبقے نے آج یعنی 3 مئی کو عید الفطر (Eid 2022) کا تہوار منایا۔ سوشل میڈیا پر عید الفطر کی مبارکبادیوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔ ایسے میں بالی ووڈ سیلبس بھی اپنے فینس کو عیدالفطر کے مبارکباد دے رہے ہیں۔ اس موقع پر مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) نے بھی لہنگے میں اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ عید سیلبریشن کرتے ہوئے تصاویر پوسٹ کی ہیں، جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔ تصاویر میں ایرا خان کے ساتھ ان کے بوائے فرینڈ نوپور اور کزن اور بالی ووڈ اداکار عمران خان بھی نظر آئے۔ عمران خان کو لمبے وقت بعد دیکھنے پر کئی صارف ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔

ایرا خان کی عید سیلبریشن تصاویر میں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ خاص طور پر عمران خان کو دیکھ کر صارف سوال کر رہے ہیں کہ وہ اتنے دنوں سے کہاں غائب ہیں۔

ایرا خان نے تصاویر شیئر کرتے وئے ’عیدی‘ کی اہلیت سے متعلق ایک حقیقت بھی شیئر کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.