انتہائی رومانٹک ہوئیں سونم کپور، شوہر آنند اہوجا کے ساتھ
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور (Sonam Kapoor) ان دنوں فلموں سے دور اپنے شوہر (Anand Ahuja) کے ساتھ کوالیٹی ٹائم گزار رہی ہیں ۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے فینس کو اپنی ذاتی زندگی کی جھلکیاں دکھاتی رہتی ہیں ۔
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور ان دنوں فلموں سے دور اپنے شوہر کے ساتھ کوالیٹی ٹائم گزار رہی ہیں ۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے فینس کو اپنی ذاتی زندگی کی جھلکیاں دکھاتی رہتی ہیں ۔ سونم کپور اکثر اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ انہوں نے نئے سال کا جشن کافی خاص انداز میں منایا ۔ نئے سال کی تقریبات کے دوران سونم کافی رومانٹک نظر آئیں ۔ انہوں نے آنند کے ساتھ کھل کر لپ لاک کس کیا ، جس کی تصاویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔
انل کپور کی لاڈلی سونم کپور اپنے شوہر آنند آہوجا سے کافی پیار کرتی ہیں ۔ وہ کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر اس اظہار بھی کر چکی ہیں ۔ سونم کپور نے سال 2021 کو انتہائی یادگار طریقہ سے الوداع کہتے ہوئے رومانٹک انداز میں نئے سال کا استقبال کیا ۔ سونم نے آنند کے ساتھ لپ لاک کس کرکے نئے سال کا زوردار استقبال کیا۔
سونم کپور نے کئی تصاویر شیئر کی ہیں ، جن میں سے کچھ ان کی اور کچھ رومانٹک کینڈل لائٹ ڈنر ٹیبل کی ہیں۔ تصاویر میں جوڑے نے بلیک ڈریس پہن رکھی ہے۔