Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

’انڈین شدت پسند‘: سوشل میڈیا پر لوگ پرینکا چوپڑہ پر برہم

بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا نام اچانک سے ٹوئٹر ٹرینڈز میں نمایاں ہوا ہے اور اس کی وجہ ہے ان کی ہالی وڈ سیریز ’کوانٹیکو‘ کی تازہ ترین قسط۔ اس قسط میں ایسا کیا ہے کہ انڈیا ہی نہیں پاکستان میں بھی لوگ اس پر شدید تنقید کر رہے ہیں؟

ہالی وڈ سیریز ’کوانٹیکو‘ کی تازہ قسط میں ہوتا کچھ یوں ہے کہ چند انڈین لوگ نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن پر حملہ کرتے ہیں مگر ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ اس کا الزام پاکستان کے سر تھوپ دیں گے۔

اب اس پر انڈیا اور پاکستان دونوں ہی کے لوگ سوشل میڈیا پر سیخ پا ہو گئے ہیں۔

اس بارے میں شفالی ویدیا نے لکھا: ‘مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ آخر انڈیا کیوں اپنے آپ سے نفرت کرنے والے کردار پیدا کرتا ہے وہ بھی صنعتی پیمانے پر؟ پرینکا چوپڑا کے شو کوانٹیکو میں ‘ہندو دہشت گرد’ مین ہیٹن کو اڑانے کا منصوبہ بناتے ہیں تاکہ پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا جا سکے۔’

ایک اور صارف ادت کپاڈیہ نے لکھا: ‘مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کیا مضحکہ خیز بیانیہ اس قسط میں دکھایا گیا تھا، بے وقوفانہ۔’

دی لائنگ لامہ نے لکھا ‘جو محبت، تعریف اور شہرت آپ کو ملی وہ ہم انڈینز کی وجہ سے ملی جس کی وجہ سے آج آپ عالمی سٹیج پر ہیں۔ اور آپ ‘دیسی گرل’ بڑے آرام سے انڈینز کو دہشت گرد دکھانے کے عمل میں کردار ادا کرتی رہیں؟’

ایوش کوٹھاری نے سوال کیا کہ ‘کیا آپ کو پتا بھی ہے کہ آپ کیا کر رہی ہیں، صرف پیسے کی خاطر آپ اپنی مطلب پرستی اور حرس کو ملک سے بڑھ کر اہمیت دے رہی ہیں؟’

مگر سب اس سے اتفاق نہیں کرتے جیسا کہ نوی چندرا نے لکھا ‘یہ ایک فکشنل کہانی ہے۔ ہم نے پاکستان کو بہت ساری فلموں میں استعمال کیا ہے اگر آپ لوگوں کو یاد ہو اور میں نے یہ قسط دیکھی تو اس میں انڈین حکومت تو ایسا نہیں کر رہی ہے۔ بلکہ چند انڈین شدت پسند ایسا کر رہے ہیں جن کے پیچھے چند سفارتکار ہیں۔ کیسے اس نے انڈیا کو برے طریقے سے پیش کیا ہے؟’

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.