Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ہما قریشی کو سوئمنگ پول میں لی گئی تصویر اپلوڈ کرنا مہنگا پڑگیا

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین کو اپنی رائے کا کھلم کھلا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔ کوئی شخص اس کا مثبت استعمال کرتا ہے تو کوئی اپنے دل کی بھڑاس نکالتا دکھائی دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ناقدین کی کوئی کمی نہیں اور بھارتی اداکارہ ہما قریشی کا پالا بھی بدقسمتی سے ایسے ہی افراد سے پڑگیا۔ انہوں نے سوئمنگ پول میں لی گئی اپنی ایک تصویر اپلوڈ کی تو صارفین کی جانب سے ‘موٹی، آنٹی اور بدصورت’ جیسے القابات کا سامنا کرنا پڑا، ایسے میں ان سوشل میڈیا صارفین نے اخلاقیات کی حدود بھی لانگ دی اور انتہائی نازیبا الفاظ کا انتخاب کیا۔

اطلاعات کے مطابق ان دنوں ہما قریشی سری لنکا میں موجود ہیں۔ کچھ روز قبل انہوں نے سوئمنگ پول میں لی گئی اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کی جس پر کئی نازیبا کمنٹس بھی دیکھے گئے۔ انہی کمنٹس میں ناقدین نے ہما قریشی کو موٹی، آنٹی اور بدصورت جیسے القابات سے پکارا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘کون سی چکی کا آٹا کھاتی ہو آنٹی؟ جبکہ ایک صارف نے یہ کہا کہ ‘وزن تمھارا پھر بھی کم نہیں ہوتا’۔

ایک صارف نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشہور محاورہ ‘گئی بھینس پانی میں’ بھی لکھ ڈالا۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے ہما کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘آپ موٹی ہو رہی ہو، اپنے جسم کا خیال رکھیں، آپ کے چہرے کے تاثرات بہت کمال ہیں اور چہرہ بھی بہت ہی اچھا ہے، مگر آپ کا جسم کہیں اور ہی جارہا ہے بس اس کا خیال کریں’۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.