ریتک روشن۔صبا آزاد کے بعد اب ایکس بیوی سوزین خاناور ارسلان گونی بھی ہاتھ میں ہاتھ ڈالے ہوئے اسپاٹ
ارسلان گونی اور سوزین خان Sussanne Khan دونوں کے درمیان بہترین بانڈنگ دیکھنے کو ملی۔ دونوں بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔ دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ کرتے ہوئے ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔
بالی ووڈ کی ریومرڈ جوڑی Bollywood’s rumored couple ریتک روشن اور صبا آزاد Hrithik Roshan Saba Azad کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔ اس دوران دونوں کو ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے نظر آئے تھے۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ وہیں اب ریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان اور ان کے ریومرڈ بوائے فرینڈ ارسلان گونی کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیوز میں دونوں کو ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے باہر آتے دیکھا گیا۔
ارسلان گونی اور سوزین خان Sussanne Khan دونوں کے درمیان بہترین بانڈنگ دیکھنے کو ملی۔ دونوں بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔ دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ کرتے ہوئے ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔
ارسلان گونی آف وائٹ ٹی شرٹ اور بلیو ڈینم میں ہینڈسم لگ رہے تھے۔ انہوں نے ٹوپی بھی لگائی ہوئی تھی۔ ارسلان نے سفید جوتوں کے ساتھ اپنے لک کو مکمل کیا تھا۔