ہرن شکار کیس کی سماعت کے دوران دبنگ خان میڈیا کو چکمہ دینے میں کامیاب
سلمان خان کالا ہرن شکار کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے باہر میڈیا کو چکمہ دے کر نکل گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سلمان خان نایاب کالے ہرن کا شکار کرنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے لیے جودھ پور کی عدالت پہنچے تھے تاہم مداحوں کی ممکنہ آمد اور میڈیا کے سخت سوالوں سے بچنے کے لیے دبنگ خان نے انوکھی چال چلی۔