Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

حنا خان نہیں بننا چاہتی تھیں اداکارہ، ٹی وی کی دنیا میں آنے کے بعد ہوگئیں بے حد بولڈ اور اسٹائلش

حنا خان (Hina Khan)اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں، لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ وہ لمبے وقت سے ٹی وی کی دنیا میں ہیں اور انہوں نے اپنی صلاحیت کی بدولت اپنا مقام بنایا ہے۔

نئی دہلی: حنا خان (Hina Khan) ٹیلی ویژن کی ٹاپ اداکارہ میں شمار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بہت ہی کم عمر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ آج حنا خان اپنا 34 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ وہ کچھ چند اسٹارس میں شمار ہیں، جو دراصل اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں، لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ حنا خان لمبے وقت سے ٹی وی کی دنیا میں ہیں اور انہوں نے اپنی صلاحیت کی بدولت اپنا مقام بنایا ہے۔ ایک مشکل کیریکٹر (کردار) اور پہچان میں جکڑی حنا خان نے نہ صرف اپنی تصویر کو پیچھے چھوڑا بلکہ ٹی وی شو کی اس بہو نے دھیرے دھیرے اپنا اسٹائلش اوتار دکھایا ہے۔

پہلے بننا چاہتی تھیں صحافی

حنا خان پہلے صحافی بننا چاہتی تھیں۔ پڑھائی کے لئے حنا خان سری نگر سے دہلی آگئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے گڑگاوں سے ایم بی اے کیا، لیکن بعد میں انہوں نے ایئر ہوسٹس بننے کا خواب دیکھا اور اسے مکمل کرنے کے لئے وہ ممبئی چلی گئیں۔ ممبئی میں انہوں نے ایئر ہوسٹس کا کورس جوائن کیا، لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

ایسی بنیں اداکارہ

حنا خان اپنے دوستوں کے ساتھ ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے سیٹ پر پہنچی تھیں۔ وہ اداکاری کو لے کر سیریس نہیں تھیں، لیکن آڈیشن میں ان کا سلیکشن ہوگیا۔ انہیں لیڈ رول کے لئے منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد وہ ٹیلی ویژن پر سب سے لمبے وقت تک چلنے والے سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کا حصہ بنیں اور پھر انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

حنا خان کا اسٹائلش اوتار لوگوں کو پسند آیا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: realhinakhan)
حنا خان کا اسٹائلش اوتار لوگوں کو پسند آیا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: realhinakhan)

خطروں کے کھلاڑی میں دکھایا دم

حنا خان ’خطروں کے کھلاڑی‘ میں اپنا دم دکھایا۔ انہوں نے اس شو میں شاندار پرفارمنس دی تھی۔ اس شو کے ذریعہ وہ اپنی ’اکشرا‘ اور ‘بہو‘ جیسی تصویر کو توڑنے میں کافی حد تک کامیاب بھی رہیں۔

بگ باس میں آئیں نظر

حنا خان بگ باس-11 میں نظر آئی تھیں، وہ اس شو کی وہ رنراپ بنی تھیں۔ انہوں نے اس شو میں اپنا گلیمرس اوتار دکھایا، جسے لوگوں نے پسند کیا اور ’اکشرا‘ کو پوری طرح سے بھولنے میں کامیاب ہوئے۔ حنا خان کئی میوزک ویڈیو میں بھی نظر آچکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.