حنا خان ماں کے ساتھ دبئی میں انجوائے کر رہی ہیں ویکیشن، ریگستان میں اچھل کود کرتے تصاویر وائرل
حنا خان (Hina Khan Instagram) نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر دبئی ویکیشن کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں انہیں (Hina Khan Dubai Photos) ریگستان میں اچھل کود کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران ان کی ماں بھی ان کے ساتھ رہیں۔
حنا خان ان دنوں دبئی میں ویکیشن انجوائے کر رہی ہیں۔ وہ اپنی ماں کے ساتھ ابو ظہبی کے ٹرپ پر گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اس ٹرپ کی جھلک مداحوں کو دکھائی ہے۔ انہوں نے کئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ ریگستان اچھل کود کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ حنا خان کی یہ تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
حنا خان نے گرمی کو دیکھتے ہوئے، سمر فیشن کے حساب سے اپنے آوٹ فٹ کو منتخب کیا ہے۔ ان تصاویر میں انہیں لائٹ بلو کلر کے کو آرڈ سیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
حنا خان نے اپنے بالوں کو کھلا رکھا ہوا ہے۔ دھوپ سے آنکھوں کو بچانے کے لئے انہوں نے ایک چشمہ پہنا رکھا ہے۔
حنا خان کافی خوش نظر آرہی ہیں۔ وہ ریگستان میں چل کرتے ہوئے دکھائی دیں۔ اس تصویر میں انہیں خوشی سے کودت ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔