Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

حنا خان بوائے فرینڈ راکی کے ساتھ نئے سال کے موقع پر پہنچیں نیویارک

حنا خان (Hina Khan) اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال (Rocky Jaisawal) کے ساتھ 28 دسمبر کو نیویارک پہنچی تھیں۔ دونوں نے نئے سال کا استقبال نیویارک میں کیا۔ لمبے وقت سے اداکارہ چھٹیوں پر جانا چاہتی تھیں۔ سخت سردی کے موسم میں حنا خان جم کر چھٹیوں کا لطف اٹھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس کی گواہی ان کے ذریعہ شیئر کی گئی تصاویر دے رہی ہیں۔

نا خان (Hina Khan) نئے سال کا آغاز مستی بھرے انداز میں کرنے کے لئے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔ حنا خان کے ساتھ ان کے بوائے فرینڈ راکی جیسوال (Rocky Jaisawal) بھی ہیں۔ حنا خان نیویارک پہنچنے کے بعد وہاں تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں اداکارہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

انسٹا گرام پر اداکارہ نے آف وہائٹ رنگ کے ٹریک سوٹ میں اپنی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اپنی تصاویر شیئر کرکے اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’ٹریویل مجھے ٹھیک کرتا ہے‘۔

نیویارک سے اپنی تصاویر کا کولاج شیئر کرکے حنا خان نے لکھا،’ NYC وائب ہے وائب ہے..

حنا خان کے ساتھ ساتھ ان کے بوائے فرینڈ راکی جیسوال بھی نیویارک کی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.